Waham Aur Badshaguni

Book Name:Waham Aur Badshaguni

کتاب”بدشگونی“کا تعارف

 پیارےاسلامی بھائیو ! بد شگونی کے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اس مُوذی مرض سے چھٹکارا پانے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ126 صفحات پر مشتمل کتاب”بدشگونی “ کا مطالعہ کیجئے ۔اس کتاب ( Book )  میں شگون کی قسمیں ، اچھے بُرے شگون کی مثالیں ، بدشگونی کی مختلف صورتیں ،  بدشگونی کے نقصانات ، فال کھولنے اور اس کی اُجرت کا حکم ، استخارہ  کرنے کے طریقے ،  دعائیں اور فائدے ، ماہِ صفر میں پیش آنے والے چند تاریخی واقعات  ، کھیتوں کو نظرِ بد سے بچانے کا نسخہ ،  مُوئے مبارک کی برکتیں ،  بدشگونی اور اچھے شگون میں فرق ، سبق آموز حکایات و واقعات اور دیگر کئی مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے ، لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ھَدِیَّۃً طَلَب فرما ئیے ،  خُود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اوردُوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے ، اللہ  پاک توفیق دے تو زَہے نصیب ! زیادہ تعداد میں حاصل فرما کر تقسیم کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اِس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ  ( Download ) اور پرنٹ آؤٹ ( Print Out )  بھی کِیا جا سکتا ہے۔

 پیارے اسلامی بھائیو ! یاد رکھئے کہ وہم اور بدشگونی اگرچہ بے حد مہلک امراض ہیں مگر ایسے امراض  بھی نہیں کہ جو لاعلاج ہوں اور جن سے پیچھا چھڑوانا انتہائی دشوار ہو ،  لہٰذا مایوس ہو کر شیطان کو موقع دینےکے بجائے اللہ   پاک کی ذات اور اس کی رحمت پر بھروسا کرتے ہوئے ان کے اسباب پر غور کیجئے اور فوراً علاج شروع کردیجئے۔آئیے ! بدشگونی کے اسباب  ( Causes ) اور ان کے علاج کے مُتَعَلِّق سنتے ہیں ،  چنانچہ

بدشُگُونی کے 6اسباب اور اُن کے  علاج