Book Name:Waham Aur Badshaguni
کے اطراف یا کسی گاؤں میں جمعہ تا عصْر یا عصْر تا مغرِب مسجد میں اعتکاف کیا جاتا ہے اور درس و بیان کی ترکیب ہوتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! اعتکاف کی نیت سے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے کے لئے مسجد میں ٹھہرے رہنا بھی ایک عظیم عبادت ہےلہٰذا آپ بھی دعوتِ اسلامی کے اس دینی کام میں شرکت فرمائیں اس دینی کام کی برکت سے آپ کو نہ صرف اعتکاف کا ثواب ملے گا بلکہ علمِ دین حاصل کرنے کا موقع بھی ہاتھ آئے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! وہم ایک ایسی بیماری ہے کہ جو انسان کا سُکھ چین سب کچھ چھین لیتی اور اس کی عقل کی صلاحیتوں ( Abilities ) کو ضائع کردیتی ہے ، جو لوگ وہم کی آفت میں پھنس جاتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان کیلئے شخصیات ، جگہیں ، اوقات ، علامتیں ، تاریخیں ، ایّام ، راتیں ، مہینے یا سال وغیرہ کچھ بھی باعثِ سعادت نہیں بلکہ وہ اپنے علاوہ ہر چیزکو اپنے حق میں بِلا وجہ منحوس خیال کرکے بدشگونی لیتے اور اپنے اوپر مختلف بُرائیوں کے دروازے کھولتے ہیں ، مثلاً
* کبھی اندھے ، لنگڑے ، ایک آنکھ والے اور معذور لوگوں سے تو کبھی کسی خاص پرندے یا جانور کو دیکھ کر یا اس کی آواز کو سُن کر بَدشگونی کا شکا ر ہوجاتے ہیں * کبھی کسی وَقْت یا دن یا مہینے سے بَدفالی لیتے ہیں * کوئی کام کرنے کا اِرادہ کیا اور کسی نے طریقہ کار میں نقْصان کی نشاندہی کردی یا اس کام سے رُک جانے کا کہا تو اس سے بَدشگونی لیتے ہیں کہ اب تم نے ٹانگ اَڑا دی ہےتو یہ کام نہیں ہوسکے گا * کبھی ایمبولینس ( Ambulance ) کی آواز سے تو کبھی فائربریگیڈ ( Fire brigade ) ( آگ بُجھانے والی گاڑی ) کی آواز سے بَدشگونی میں مبتلاہوتے ہیں * کبھی اخبارات میں شائع ہونے والے ستاروں کے