Book Name:Waham Aur Badshaguni
کرتے ہوئے اور تمہاری بات کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے ضَرورسفر کروں گا۔پھر آپ رَضِیَ اللہ عَنْہُ اس سفر پر روانہ ہوگئے ، اللہ پاک نے آپ رَضِیَ اللہ عَنْہُ کو رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی حیاتِ ظاہِری کے بعد سب سے زیادہ بَرَکت اس سفر میں عطا فرمائی حتّٰی کہ تمام دشمن مارے گئے اورامیر المومنین حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عَنْہُ فتح کے ساتھ خوشی خوشی واپس تشریف لائے۔ ( غذاء الالباب فی شرح منظومۃ الآداب ، ۱/۱۹۱ ، بتغیر قلیل )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد
امیرُالْمُؤمِنِینحضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے غلام مُزاحِم کا بیان ہے : جب ہم مدینۂ طیِّبہ سے نکلے تو میں نے دیکھا کہ چاند ’’ دَبَران ‘‘ میں ہے ، میں نے ان سے یہ کہنا تو مناسب نہ سمجھا بلکہ یہ کہا : ذرا چاند کی طرف نظر فرمائیے ، کتنا خوبصورت ( Beautiful ) نظر آتاہے ! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے دیکھا تو چاند دَبَران میں تھا ، فرمایا : شاید تم مجھے یہ بتانا چاہتے ہو کہ چاند دَبَران میں ہے ، مُزاحِم ! ہم چاند سورج کے ساتھ نہیں بلکہ اللہ پاک واحد وقہار کے حُکم و مَشَیِّت کے ساتھ نکلتے ہیں۔ ( سیرت ابن عبدالحکم ، ص۲۷ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو ! یاد رکھئے ! کوئی وَقْت بَرکت والا اور عظمت و فضیلت والا تو ہوسکتا ہےجیسے ماہِ رمضان ، ربیعُ الاول ، جمعۃ ُالمبارک وغیرہ مگر کوئی مہینا یا دن منحوس نہیں ہوسکتا۔جیساکہ مشہور مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اسلام میں کوئی دن یا کوئی