Baron Ka Ihtiram Kejiye

Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

اُنگلی پکڑ کر چلنا سکھاتا اورپھر معاشرے میں سر اُٹھا کر چلنے کے طریقے سکھاتا  ہے۔ اگرماں کے قدموں کے نیچے جنّت ہے تو باپ جنت کا درمیانی دروازہ ہے ، باپ کی رِضا میں اللہ پاک کی رضا ہے۔ آئیے!  باپ کی اہمیت وفضیلت پر مُشْتَمِل تین(3)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے :

1۔   ارشاد فرمایا : والد کی رِضا میںاللہ پاک کی رِضاہے اور والد کی ناراضی میں اللہ پاک کی ناراضی ہے۔ (ترمذی ، کتا ب البروالصلة ، باب ماجاء من الفضل ، ، ، الخ ، ۳ / ۳۶۰ ، حديث : ۱۹۰۷)

2۔   ارشاد فرمایا : والد کی فرمانبرداریاللہ پاک کی فرمانبرداری ہے اور والد کی نافرمانی اللہ پاک  کی نافرمانی ہے۔ (معجم اوسط ، ۱ / ۶۱۴ ، حدیث : ۲۲۵۵)

3۔   ارشاد فرمایا : والد جَنَّت کے دروازوں میں سے درمیانی دروازہ ہے ، چاہے تو اسے ضائع کردو اور چاہے تو اس کی حفاظت کرو۔ (ترمذی ، کتاب البروالصلة ، باب ماجاء من الفضل فی رضاالوالدین ، ۳ / ۳۵۹ ، حدیث : ۱۹۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!یاد رکھئے!جو اپنے بڑوں بالخصوص والدین کو ناراض کرتا ہے ، ان کا دل دُکھاتاہے ، ان کی عزّت نہیں کرتااور ان کے ساتھ بُرا سُلوک کرتاہے  تو ایسا شخص سخت گناہ گار اور دُنیا وآخرت میں عذاب کا حق دار ہوجاتاہے اورایسے شخص کو مُعاشَرے میں بھی  عزّت کی نگاہ  سے نہیں دیکھا جاتا۔ يادركھئے!والِدَین سے نسبت کی وجہ سے دادا ، دادی ، نانا ، نانی الغرض ہر بزرگ کا بھی احترام ہمیں کرنا چاہیے ، کیونکہ اِسلامی مُعاشرہ بوڑھوں اور کمزوروں کے حقوق کا بھی بھرپور دفاع کرتا ہے ، اِسلام میں بوڑھوں کو بوجھ سمجھ کر گھر سے نکال دینے اور انہیں کسی “ اولڈ ہاؤس(Old House)میں جمع کروا دینے کا کوئی تصوُّر نہیں ، اِسلام کی یہ خصوصیت ہے کہ اس نے جوانوں کو