Baron Ka Ihtiram Kejiye

Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول (بیرون ملک) ، 26 مئی 2022ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

بیعت کے بقیہ مدنی پھول

* جوشخص کسی شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پربیعت ہوچکاہوتودوسرے کے ہاتھ پربیعت نہ چاہئے (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۷۹) * حضور غوثِِ پاک رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا مُرید بننے میں ایمان کے تحفظ ، مرنے سے پہلے توبہ کی توفیق ، جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلے جیسے عظیم منافع موجود ہیں۔ (فکر مدینہ ، ص۱۶۱)* مُرید بننے میں تاخیر نہیں کرنی چاہے۔ (آداب مرشد کامل ، ص۲۲)* ایک مرید کے دو شیخ  نہیں ہوسکتے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۱ / ۵۸۰) *  جس کا کوئی پیر نہیں شیطان اس کا پیر ہے۔ (فتاوی رضویہ ،  ۲۶ / ۵۷۵)* جومرید دوپیروں کے درمیان مشترک ہووہ کامیاب نہیں ہوتا (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۱۳۶) * جوپیرسنی صحیح العقیدہ عالم غیرفاسق ہو اور اس کاسلسلہ آخرتک متصل ہواس کے ہاتھ پر بیعت کے لئے والدین خواہ شوہر کسی کی اجازت کی حاجت نہیں۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۸۴) *  بذریعہ خط بیعت ہوسکتی ہے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۸۵)* بذریعہ قاصد یا خط مرید ہوسکتا ہے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۸۵)* پیرکے افعال واقوال پراعتراض سخت حرام اور موجب محرومی برکات دارین ہے۔ (فتاوی رضویہ ، ۲۶ / ۵۸۸)* مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چاہے۔ (آداب مرشد کامل ص۹۸) * مرید کو ہر وقت