Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye
آج گزر رہی ہے ، اس میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا کردار بہت اہم ہے۔ فِی زمانہ اِنْفارمیشن ٹیکنالوجی (Information Technology) کسی نہ کسی صُورت میں زندگی کے ہر شُعبے پر اثر انداز ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی نے اصلاحِ اُمَّت کے لئے دُنیا بھر میں اِسْلام کی بہاریں لُٹانے کے لئے جو مُتَعدَد شُعبےقائم کئے ، انہی میں سے ایک شعبہ بنام’’ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ‘‘بھی ہے ، جس کا کام انفارمیشن ٹیکنالوجی (Information Technology)کےذریعے دُنیا بھر کے لوگوں کو دُرست اسلامی تعلیمات پیش کرنا ہے ، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کےنمایاں کارناموں میں سے اَعْلیٰ حضرت امام احمدرضا خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے شہرۂ آفاق فتاویٰ رضویہ شریف اور ترجمۂ قرآن کنزالایمان کو سافٹ وئیر کی شکل میں پیش کرنا بھی ہے ، مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی “ تفسیرصراط الجنان “ کاسافٹ وئیر بھی بن چکاہے ، سینکڑوں کتب و رسائل ، آڈیو / ویڈیو (Audio / Video)بیانات ، علمِ دین سے مالا مال سوال جواب پر مشتمل مدنی مذاکرے اوربہت کچھ جاننے کے لئے دعوتِ اسلامی کی بہت بڑی مذہبی ویب سائٹ (www.dawateislami.net) کاوِزٹ(Visit)بہت ساری دِینی معلومات حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اب تک30 سے زائد ایپلی کیشنز(Applications) منظر عام پر آچکی ہیں۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اسلام نے والدین ، اساتذہ ٔکرام ، بڑے بہن بھائی ، پیرو مرشد اور دیگر بزرگوں کے ساتھ ساتھ قریبی رشتہ داروں کے حُقوق و آداب بھی بیان فرمائے ہیں ، قریبی رشتہ داروں سے تعلُّقات عموماً والدین کے سبب ہوتے ہیں اور ان رشتہ داروں سے اچھاسُلُوک کرنا بھی گویا والدین کے ادب و احترام کی ایک صورت ہے۔ رشتے داروں کے احترام کیلئے یہی ضروری نہیں