Baron Ka Ihtiram Kejiye

Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye

حضرت علّامہ مَوْلانا  محّمد الیاس عطّار قادِرِی  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ بابرکات ہمارے سامنے ہے ، آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  اپنے پیر  ومُرشد سیدی قطبِ مدینہ حضرت علامہ مولانا ضیاءُ الدِّین احمد مَدَنی قادِرِی رَضَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ  سے کامل عقیدت و محبت کی تو اللہ پاک نے آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اس قدر نوازا  کہ آج دنیا بھر میں آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شہرت کے ڈنکے بج رہے ہیں۔

پیارے پیارے  اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ اللہ کریم اور اس کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب ، ہم گناہ گاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے راضی رہیں ، ہم اپنے پیرو مُرشد کےمحبوب ومنظورِ نظر بن جائیں تو ہمیں بھی ادب کا دامن مضبوطی سے تھامنا ہوگا اِنْ شَآءَ اللہ اس کی بَرَکت سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

بیعت   ہونے کے  مدنی  پھول :

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آیئے بیعت ہونے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں : * دنیا میں کسی صالح کو اپنا امام بنالیناچاہے شَرِیْعَت میں تقلید کرکےاور طریقت میں بَیْعَت کرکے  تاکہ حَشْر اچھوں کے ساتھ ہو۔ (آداب مرشد کامل ، ص۱۳) * ایمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی مرشِد کامل سے مرید ہونا بھی ہے۔ (آداب مرشد کامل ، ص۱۲) * شیخ جامع شرائط کے ہاتھ پر بیعت سنت متوارثہ مسلمین ہےاور اس میں بے شمار منافع و برکت دین و دنیا و آخرت ہیں۔ (فتاوی رضویہ ۲۶ / ۵۷۵)* پیر اُمورِ آخِرت کے لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُس کی راہنمائی اور باطنی توجّہ کی بَرَکت سے مُرید اللہ  پاک و رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضگی والے کاموں سے بچتے ہوئے رِضائے رَبُّ الانام کے مَدَنی کام کے مطابق اپنے شب و روز گزار سکیں۔ (آداب مرشد کامل ، ص۱۳)