Book Name:Baron Ka Ihtiram Kejiye
1۔ ارشاد فرمایا : لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا وَیُوَقِّرْ کَبِیْرَنَا وَیَعْرِفْ لَنَا حَقَّنَایعنی جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے ، ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور مُسلمان کاحق نہ جانے ، وہ ہم سے نہیں۔ (معجم کبیر ، ۱۱ / ۳۵۵ ، حدیث : ۱۲۲۷۶)
2۔ ارشادفرمایا : بڑوں کی عزّت کرو ، چھوٹوں پر رحم کرومیں اور تم قیامت میں یُوں آئیں گے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی انگلیوں کو ایک ساتھ مِلایا۔ (المطالب العالیہ ، کتاب الرقاق ، باب الوصایا النافعۃ ، ۷ / ۵۷۰ ، حدیث : ۳۱۴۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کی محبت پانے اور دنیا کی محبت سے پیچھا چھڑانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے ، سنّتوں کی تربیت کے لئے عاشقان رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفراور شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال پر عمل کیجئے ، ان شاء اللہ اس کی برکت سے محبّت الٰہی میں اضافہ ہوگا شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 5 یہ ہے کہ “ کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی ، سورۃ الفاتحہ اور تسبیحِ فاطمہ پڑھی؟ “ یہ کیسا پیارا نیک عمل ہے اگر ہم اس پر عمل کرلیں تو ہم ذکر الٰہی کے پابند بن جائیں گے اور اللہ کی محبت پانے میں کچھ نہ کچھ کامیاب ہوجائیں گے۔
انسانی زندگی ترقی کی منزلیں طے کرتی ہوئی سوشل میڈیا(Social Media) کےجس دَور سے