Taqwa o Parhezgari

Book Name:Taqwa o Parhezgari

نیک عمل نمبر 17 کی ترغیب :

پیارے اسلامی بھائیو! شیخِ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 17 یہ ہے کہ “ کیاآج آپ نے گھر اور باہر ہر چھوٹے بڑے سے اچھے انداز سے یعنی آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی؟ “ ۔ سبحٰن اللہ یہ کیسا پیارا نیک عمل ہے۔ یہ ہمیں گفتگو کرنے کا انداز سکھاتا ہےبعض لوگ ابے تبے سے بات کرتے ہیں اس سے سامنے والے پر بھی اچھا تاثر نہیں پڑتا اگر ہم اچھے انداز سے اور اچھے اخلاق سے دوسروں سے بات کریں گے تو اس کے ہمیں دینی اور دنیاوی دونوں طرح کے فوائد حاصل ہوں گے۔ الحمد للہ! شیخِ طریقت امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال پر عمل کرنے کی برکت سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کی عادت بنتی ہے۔ آپ بھی نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن بنالیجئے ان شاء اللہ آپ خود اپنے اندر ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔

چور کی توبہ                                              

 کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار  دینی  ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گناہوں بھری زندگی گزاررہا تھا۔ دنیا کی محبت اور پیسوں کی لالچ نے مجھے اندھا کررکھا تھا۔ میں فکر آخرت سے غافل ہوکر اپنے ایامِ حیات برباد کرہا تھا مزید بُرے دوستوں کی صحبت بدنے مجھے چور ی جیسے گناہ کا عادی بنا دیاتھا ، اس عادت بد کی وجہ سے لوگوں کی نظروں سے گر چکا تھا مجھے نفرت وحقارت سے دیکھا جا تا مگر مجھے اس کا کچھ احساس نہیں تھا ، یوںمیرے شب و روز چوریاں کرنے اوردیگر برائیوں میں گزرتے تھے۔ اگر مجھے کوئی سمجھاتاتومیں اس کی ایک نہ