Taqwa o Parhezgari

Book Name:Taqwa o Parhezgari

سے ایک لاکھ چالیس ہزار کلمات کے ذریعے جو کلام فرمایا اس میں یہ بھی تھا : اے موسیٰ! میرے لئے عمل کرنے والوں نے دنیا سے بے رغبتی جیساکوئی عمل نہیں کیا اور مقربین نے ان پرمیری حرام کردہ اشیاء سے بچنے جیسے کسی اور عمل سے میرا قرب حاصل نہیں کیا اور میری عبادت کرنے والوں نے میرے خو ف سے رونے جیسی کوئی عبادت نہیں کی۔ حضرت  موسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام نے عر ض کی : اے ساری کائنات کے رَبّ  اور روز ِجزا کے مالک ! یاذَاالْجَلال والاِکرام! تو نے ان کے لئے کیا تیا رکیا ہے اورتو انہیں کیا بدلہ عطا فرمائے گا؟ فرمایا : دنیا سے بے رغبتی رکھنے والوں کے لئے تومیں اپنی جنت کو مُباح کر دوں گا وہ اس میں جہاں چاہیں ٹھکانا بنا لیں اوراپنی حرام کردہ چیزوں سے پرہیز کرنے والوں کویہ انعام دوں گا کہ بروزِ قیامت ان کے علاوہ ہر بندے سے سخت حساب لوں گا کیونکہ میں پرہیز گاروں سے حیا کروں گا اور انہیں عزت واِکرام سے نوازوں گا پھر انہیں بغیر حساب جنت میں داخل فرماؤں گااور میرے خوف سے رونے والوں کیلئے رفیقِ اعلیٰ ہوگا جس میں ان کا کوئی شریک نہ ہوگا۔ (مجمع الزاوئد ، کتاب الزھد ، باب ماجاء فی فضل الورع والزھد ، ۱۰ / ۵۲۹ ، حدیث : ۱۸۱۲۵)

 پیارے پیارے   اسلامی بھائیو!سُبْحٰنَ اللہ !  اللہ پاک کی طرف سے ڈرنے والوں کے لیے کیسی کیسی عظیم بشارتیں ہیں ۔ ہمیں بھی متقی و پرہیزگاراور رب تعالی کا فرمانبر دار  بننے کے لیے بری صحبتیں چھوڑکراچھی صحبت اپنانی ہوگی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  فی زمانہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کا دینی ماحول کسی نعمت عظمی سے کم نہیں ، اس  کی برکت سےتقوی و پرہیزگاری اختیار کرنے ، گناہوں سے  بچنے ، نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا  لہذا  آپ بھی دعوت اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے  اور دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں کے مسافر بن جائیے اور روزانہ  نیک اعمال کا جائزہ کر کے  نیک اعمال کا رسالہ ہر  ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر  اپنے یہاں کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجیے ۔