Taqwa o Parhezgari

Book Name:Taqwa o Parhezgari

(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ([1])

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 05مئی 2022ء

(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

نیت کرنے کی بقیہ سنتیں اور آداب

* نیت سے عبادت کو ایک دوسرے سے الگ کرنا یا عبادت اور عادت میں فرق کرنا مقصود ہوتا ہے۔ (بہار نیت ، ص۱۱)* دل میں نیت نہ ہو تو زبان سے نیت کے الفاظ ادا کر لینے سے نیت نہیں ہوگی۔ (بہار نیت ، ص۱۰)* جو اچھی نیتوں کا عادی نہیں اسے شروع میں بہ تکلف اس کی عادت بنانی پڑے گی ، نیک کام شروع کرنے سے قبل کچھ رُک کر موقع کی مناسبت سے نیتوں کے لئے یکسو ہو جانا مفید ہے۔ (ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ملتقطا) * نیتوں کی عادت بنانے کے لئے ان کی اہمیت پر نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی کے ساتھ پہلے اپنا ذہن بنانا پڑےگا۔ (ثواب بڑھانے کے نسخے ، ص۳ملتقطا) * حضرت نعیم بن حماد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَہَّاب  فرماتے تھے کہ ہماری پیٹھ کا کوڑوں کی مار کھانا ہمارے لئے نیتِ صالحہ سے زیادہ آسان ہے ۔ (تنبیہ المغترین ، ص۲۵)* سَیِّدُنَاعلی المرتضیرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے فرمایا : بندے کو اچھی نیت پر وہ انعامات دیئے جاتے ہیں جو اچھے عمل پر بھی نہیں دیئے جاتے کیونکہ نیت میں ریاکاری نہیں ہوتی۔ (جہنم میں لے جانے والے اعمال ، ۱ / ۱۵۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵