Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
آئیے! بطورِ ترغیب صَدَقہ و خَیْرات کرنے کی برکتوں پر مشتمل 2ایمان افروز حکایات سُنتے اور اُن سے نصیحت ے حاصل کرتے ہیں چُنانچہ
حضرت عبدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَاسے منقول ہے : عبدُاللہ نامی ایک راہب 60 سال تک عبادت میں مشغول رہا۔ پھرایک عورت کے فتنے میں مبتلا ہو کر 6راتیں گُناہ میں مبُتَلا رہا ، پھر اُسے اپنے گُناہ پر نَدامت ہوئی تو دوڑتا ہوا مسجد کی طر ف آیا ، وہاں 3 بھوکوں کو پایا تو ایک روٹی اُن پر صَدَقہ کر دی اور اُس کا اِنتقال ہوگیا۔ جب اُس کے اَعمال کا وزن ہوا تو ایک پلڑے میں 60 سال کی عبادت اور دُوسرے پلڑے میں 6 دن کے گُناہ رکھے گئے تو گُناہ ، عبادت پر غالب آگئے ، لیکن جب صَدَقہ کی ہوئی روٹی رکھی گئی تو وہ اُن گُناہوں پر غالب آگئی۔ ([1])
صَدَقے کی روٹی نے اژدھے سے بچا لیا
مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ عیونُ الحکایات (حصّہ دُوُم) “ صفحہ 197پر ہے کہ حضرت سالم ابو جَعَد رَحمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے منقول ہے : حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم کا ایک جھگڑالو شخص لوگو ں کو بہت تنگ کِیا کرتا تھا۔ جب لوگ اُس کی تکلیفوں سے بہت زیادہ تنگ ہوئے تو حضرت صالح عَلَیْہِ السَّلَام سے عرض کی : حُضور! اُس شخص کیلئے بد دُعا کیجئے ، ہم اُس سے بہت تنگ آچکے ہیں ۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : جاؤ! اِنْ شَآءَ اللہ ! تمہیں اُس کے شَر سے خَلاصی مل جائے گی۔ لوگ واپس چلے گئے۔ وہ شخص روز انہ جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لاتا اور اُنہیں بیچ کر اپنے اور اپنے اہل وعیال کے گُزر بَسَر کا اِنتظام کرتا۔ حسب ِمعمول