Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
بکس میں ڈالتے جائیں ، جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers) پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔
مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی ، پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اور عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔ جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے ، اس کو “ عطیات بکس “ اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے ، اُسے “ گھریلو صدقہ بکس “ کہتے ہیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّ الدَّالَّ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖیعنی بے شک نیکی کی راہ دکھانے والا ، نیکی کرنے والے کی طرح ہے۔ ([1])
مشہور مُفَسِّر قرآن حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یعنی نیکی کرنے والا ، کرانے والا ، بتانے والااورمشورہ دینے والا ، سب ثواب کے حقدارہیں۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اذان کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)فرمایا : ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی مانندہے جوخون میں لِتھڑاہواہے اورجب