Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک) ، 17فروری ، 2022ء
(1) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، (2) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، (3) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
*جس بستی میں اَذان دی جائے ، اللہ پاک اپنے عذاب سے اس دن اسے امن دیتا ہے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ، ۱ / ۲۵۷ ، حدیث ۷۴۶) *پانچوں فرض نَمازیں ان میں جُمُعہ بھی شامل ہے جب جماعت اُولیٰ کے ساتھ مسجِد میں وقت پراداکی جائیں توان کیلئے اذان سنت موكده ہے اور اسکاحکم مِثلِ واجِب ہے کہ اگراذان نہ کہی گئی تووہاں کے تمام لوگ گنہگار ہونگے۔ (الفتاوی الھندیۃ ، کتاب الصلاۃ ، الباب الثانی ، الفصل الاول فی صفتہ واحوال المؤذن ، ۱ / ۵۳) *اگرکوئی شخص شَہرکے اندر گھرمیں نَمازپڑھے تووہاں کی مسجِدکی اذا ن اس کیلئے کافی ہے مگراذان کہہ لینامُسْتَحَب ہے۔ (رَدُّالْمُحتار ، ۲ / ۶۲ ، ۷۸)*وَقت شُروع ہونے کے بعداذان کہئے اگر وَقت سے پہلے کہہ دی یا وقت سے پہلے شُروع کی اوردورانِ اذان وقت آگیادونوں صورَتوں میں اذان دوبارہ کہئے۔ (الھدایۃ ، ۱ / ۴۵)*خواتین اپنی نَماز ادا پڑھتی ہوں یا قضااس میں ان کیلئے اذان واِقامت کہنامکروہ ہے ۔ (دُرِّمُختار ، ۲ / ۷۲) *سمجھدار بچّہ بھی اذان دے سکتا ہے۔ (دُرِّمُختار ، ۲ / ۷۵)*بے وُضُوکی اذان صحیح ہے مگربے وُضُوکااذان کہنا مکروہ ہے۔ (قانون شریعت ، ص۱۵۸)*اذان میں اُنگلیاں کان میں رکھنا مسنون و مستحب ہے مگر ہِلانا اور گھمانا حرکتِ فضول ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، ۵ / ۳۷۳)*فَجْرکی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا مُسْتَحَب ہے۔ (دُرِّمُختار ، ۲ / ۶۷)اگرنہ کہاجب بھی اذان ہوجا ئے گی۔ (قانونِ شریعت ص ۱۵۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*کوئی بھی نیا کام شروع کرتے وقت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ کوئی بھی نیا کام شروع کرتے وقت کی دعا “ یاد