Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
کے اَحْکام کی نافرمانی کرتے ہوئے رحمت کی اُمّید رکھنا جہالت اور بے وقوفی ہے ۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےپیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں 80 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہی ہے ، انہی میں سے ایک شعبہ ’’مجلس ہفتہ وار اجتماع‘‘ بھی ہے۔ مجلس ہفتہ وار اجتماع عموماً3سے5 ارکان پر مُشْتَمِل ہوتی ہے۔ قاری ونعت خواں اور مُبَلِّغ کا شیڈول بنانا ، تلاوت و نعت اور بیان کی پرچیاں بنا کر مُتَعَلِّقَہ ذِمَّہ دار کو کم از کم 7 دن پہلے بتانا۔ اجتماع گاہ بالخصوص داخلی دروازوں پر حفاظت کے پیش نظر حارِسین مُقَرَّر کرنا۔ اسپیکر ، لائٹس ، جنریٹر اور یو پی ایس کا مناسب انتظام کرنا ، وُضوخانہ و اِستنجاخانوں پر پانی وغیرہ کا انتظام کرنا ، اجتماع گاہ اور مسجد کی صفائی کا خیال رکھنا ، دریاں و چٹائیاں بچھانا اور اجتماع کے اختتام پر اُٹھانا ، اجتماع میں آنے والے اسلامی بھائیوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کا انتظام کرنا ، ہر بستے کی جگہ مخصوص کرنا بلکہ ممکنہ صورت میں پینا فلیکس بینر یا بورڈ لگانا وغیرہ اس مجلس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ اللہ کریم “ مجلس ہفتہ وار اجتماع “ کومزید ترقیاں عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ ہَفْتَہ وار اِجْتِماع “
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! راہِ خدا میں صدقہ دینے کے ساتھ ساتھ اچھی اچھی عادتیں اپنانے اور بُری عادتوں سے نجات پانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرنیکی کی دعوت عام کیجئے اور12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لیجئے۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی