Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
مرے گا قبر میں اس کے جسم میں کیڑے نہیں پڑیں گے۔ (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ، ۱۲ / ۳۲۲ ، حدیث : ۱۳۵۵۴) (2) فرمایا : میں جنّت میں گیا ، اُس میں موتی کے گُنبددیکھے اُس کی خاک مُشک کی ہے۔ پوچھا : اے جِبرئیل!یہ کس کے واسِطے ہیں ؟عَرض کی : آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت کےمؤذنوں اور اماموں کیلئے۔ (اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ، ص۲۵۵حدیث : ۴۱۷۹)*نبی اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے سفر میں ایک بار اذان دی تھی اور کلمات ِ شہادت یُوں کہے : اَشْہَدُ اَ نِّیْ رَسُوْلُ اللہ(میں گواہی دیتا ہوں کہ میں اللہ کا رسول ہوں )۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ، ۵ / ۳۷۵)
( اعلان )
اذان کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
اللہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی ، یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔ ([1])