Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat

Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat

میں صلح کرادینا۔ ([1]) جائز سفارش کرکے کسی قیدی کو رہائی دِلادینا ، کسی کا خون گرنے سے بچا لینا ، اپنے مسلمان بھائی کے ساتھ احسان کرنا۔ ([2])اور اچھی گفتگو کرنا۔ ([3])

یہ تمام افعال مختلف احادیثِ مُبارکہ کی روشنی میں افضل صَدَقات میں شُمار ہوتے ہیں ، جن میں سے کچھ مالی اور کچھ غیر مالی صَدَقات ہیں ، جن میں مال خرچ کئے بغیر ہی صَدَقے کا ثواب حاصل ہوجاتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ ہزاروں عاشقانِ رسول ، مختلف انداز سے “ عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں ، ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ بھلا میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے شامل کر سکتا ہوں؟

آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی ، دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے ، وہ کیا ہے ، “ شعبہ عطیات بکس(Donation  Boxes) “ کے ذریعے مالی تعاون۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ “ عطیات بکس “ کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے ، یہ  عطیات بکس دُکانوں ، کارخانوں ، مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے ، تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس


 

 



[1] التر غیب والترھیب ، کتاب الادب ، الترغیب فی اصلاح بین الناس ، حدیث : ۴۳۱۴ ، ۳ / ۳۸۹ماخوذاً

[2] شعب الایمان ، باب فی تعاون علی البر والتقوی ، حدیث : ۷۶۸۲ ، ۶ ص۱۲۴ ماخوذاً

[3] شعب الایمان ، باب فی تعاون علی البر والتقوی ، حدیث : ۷۶۸۴ ، ۶ ص۱۲۵ ماخوذاً