Book Name:Sadqa Ki Baharain Ma Afzal Sadqat
سفید پوش لوگوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں اور اُن کے ساتھ ہمدردی بھرا سُلوک کریں۔
نُور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : ایک لُقمہ روٹی ، ایک مُٹھی کھجور یا اِس کے علاوہ کوئی اَور چیز جس سے مسکین کو فائدہ پہنچے۔ اُس کی وجہ سے اللہ پاک تین (3)اَفراد کو جنّت میں داخل فرماتا ہے۔ (1) صاحبِ خانہ جس نے حکم دیا (2)زوجہ کہ اُسے تیار کرتی ہے(3)خادم جو مسکین کو دے آتا ہے۔ پھر رحمتِ کونین ، نانائے حسنین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : حمد ہے اللہ پاک کیلئے ، جس نے ہمارے خادموں کو بھی نہ چھوڑا(یعنی اُنہیں بھی کارِ خیر میں اپنی قُدرت کے مُطابق حصّہ ملانے اور صَدَقہ غریب تک پہنچانے کی وجہ سے جنّت میں داخل فرما دیتا ہے)۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو!بارہا ایسا بھی ہوتا ہے کہ عام غریبوں کی تو ہم خُوب مَدَد کرتے ہیں اور نیک کاموں میں بھی مالی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ، مگر چراغ تلے اندھیرا کے مصداق اپنے ہی ضرورت مند رشتے داروں کو بھول جاتے ہیں ، لہٰذا اُنہیں بھی یاد رکھا جائے اور اُن کی خُود داری کو ٹھیس پہنچائے بغیر انتہائی اَحْسن انداز میں ان کی مَدَد کی جائے بلکہ اُنہیں اَوَّلِیْن ترجیح دی جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو کر مختلف دینی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوجانا چاہئے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آج کے اس پُرفِتَن دَور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ، دعوتِ اسلامی ہمیں سُنّتوں بھرا پاکیزہ ماحول مُہیّا کر رہی ہے ۔ اس دینی ماحول سے وابستہ ہو کرنہ جانے کتنے گُناہ گاروں کو اللہ پاک کے فضل وکرم سے تَوْبہ کی تَوْفیق ملی اور اب وہ صلوٰۃ وسُنّت کے پابند ہو کر ایک باعمل و باکردار مُسَلمان کی حَیْثِیّت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ آئیے! دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکراپنے آپ کو دینی کاموں میں مشغول کر کے نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے والے ایک عاشقِ رسول کی مدنی بہار سُنتے ہیں : چنانچہ