Na Mehram Se Meljol Ka Wabal

Book Name:Na Mehram Se Meljol Ka Wabal

ہے۔  ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  *  با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! ہر شخص یہ بات جانتا ہوگا کہ اسلام میں پردے کو بہت اَہمیّت حاصل ہےجب تک مُسلمان عورتوں نے پردے کواختیار کیا ، مُسلم مُعاشرے نے خُوب ترقی کی لیکن جُوں جُوں  مسلمانوں کے دلوں سے پردے اور حَیا کی اہمیّت نکلتی  گئی تو  اس کا اَنْجام یہ ہوا کہ مُعاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا گیا ، طرح طرح کی بُرائیاں جنم لینے لگیں ، بد نگاہی عام ہوگئی ، فحاشی وعُریانی نے زور پکڑلیانیز عشقِ مَجازی نے لوگوں کوبرباد کرنا شُروع کردیاآخر کار مُعاشرہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ، آج کے بیان میں  ہم اسی مُناسبت سے نصیحت کے مدنی پھول حاصل کریں گے۔ آیئے!سب سے پہلے  ایک عبرت انگیز واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ

شیطان کا جال

حضرت عبدالرحمٰن بن زیاد رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں : “ ایک مرتبہ حضرت مُوسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام  محفل میں تشریف فرما تھے کہ شیطان  آپ کے پاس آیا ، اس نے اپنے سرپر مختلف رنگوں والی بڑی سی ٹوپی پہن رکھی تھی ، ابلیس آپ کے قریب آیا اوررنگین ٹو پی اُتا ر کر آپ کے سامنے رکھ دی ، پھر کہنے لگا : اے موسیٰ (عَلَیْہِ السَّلام) ! آپ پر سلامتی ہو۔


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔