Na Mehram Se Meljol Ka Wabal

Book Name:Na Mehram Se Meljol Ka Wabal

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو!اس حِکایَت میں ہم سب کے لیے بَہُت سے مَدَنی پھول موجود ہیں اور ان میں سب سے اَہَم مَدَنی پھول یہ ہے کہ حضرت  اُمِّ حکیم رَضِیَ اللہُ  عَنْہا نے اِسلام لانے کے بعد اپنے شوہر کو بھی اِسلام کی حَقّانِیَّت کے سائے میں لانے کے لیے اس قدر طویل سفر کیا مگر اِسلامی تعلیمات پر عَمَل کسی بھی موقع پر ترک نہ کیا اور پُرمَشَقَّت سفر میں بھی باپردہ رہیں۔ یوں بالآخر ان کی اپنے گھر کو اسلام کا گہوارہ بنانے کی سوچ رنگ لائی اور ان کے شوہر بھی اسلام کےرنگ میں رنگ گئے۔ اپنے گھروں کو  دینی ماحول کا گہوارہ بنانے کے لیے اگر آپ کو بھی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑے تو بُزرگانِ دِین کی قُربانیوں اور ان کی راہ میں آنے والی مُشکلات کو یاد کریں  اور یاد رکھئے کہ اس راہِ پُر خَطَر پر چلنا بڑے دِل گُردے کا کام ہے۔ سچی وَفا تو یہ ہے کہ جب خود  دینی ماحول کی برکتوں سے فیض یاب ہوں تو اپنے دیگر گھر والوں کو بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول کی مُعطّر و مشک بارفضاؤں  سے دُور نہ رہنے دیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  دعوتِ اسلامی دِن دگنی رات چگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور  80 سے زائدشعبہ جات وجود میں آچکے ہیں آیئے !میں آپ کے سامنے ان شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’رابطہ بالعلما ‘‘ کا تعارف پیش کرتا ہوں ۔

شعبہ رابطہ بالعلما :

شیخِ طریقت ، اَمِیْرِ اَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی ، حضرتِ علّامہ مَوْلانا محمد اِلیاس عطّار قادِری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی سُنّی عُلَما سے مَحَبَّت کے نتیجے میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے ایک شُعْبہ بنام “ شعبہ رابطہ بِالْعلما “ بھی قائم کیا ہے۔ تاکہ اس کے ذریعے سُنّی عُلمائے کرام (ائمہ مساجد ، خطبا ، مُدرسین) کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی دِینی خِدمات سے آگاہ کیا جائے ، ان سے تعلُّقات اُستُوار کرکے انہیں دعوت اسلامی ے دینی ماحول سے وابستہ کیا جائے اور ان سے