Book Name:Na Mehram Se Meljol Ka Wabal
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مُعاوَنت حاصل کی جائے۔ اوراُن کی دُعائیں لی جائیں اور سُنّی مَدارس وجامعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترکیب بنائی جائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اپنے آپ کو بدنگاہی سے بچانے اور سنّتوں پر عمل کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کے کاموں میں ترقّی کے لئےذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام روزانہ “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے نیکیوں کی عادت ڈالنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے “ نیک اعمال “ کا رسالہ پُر (Fill) کرنے کا معمول بنالیجئے اِن شاءَ اللہ آپ اپنے اندر واضح طور پر مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔ ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 9 یہ ہے کہ “ کیا آج آپ نے آنکھوں کو گناہوں (یعنی بدنگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اور ویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے) سے بچایا؟ اس نیک عمل پر عمل کی برکت سے بدنگاہی کی نحوست سے ہمیں نجات مل جائے گی۔ ان شاء اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آج کل مسلمانوں کی ایک تعداد بھی دینی تعلیمات سے دوری کے سبب بے حیائی اور بے راہ روی کا شکار نظر آتی ہے ، ایسے نادان بے پردگی ، بے حیائی شراب نوشی وغیرہ کو فخر یہ بھی اپناتے ہیں ، بالخصوص ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بعض بے وقوف ایسی خرافات کا شکار ہو کر خوب گناہوں کا بازار گرم کرتے ہیں اس دن کو منانے کا بے ہودہ انداز یہ ہوتا ہے کہ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے بے پردگی و بے حیائی کیساتھ میل ملاپ ، تحفے تَحائف کے لین دَیْن سے لیکر فحاشی و عُریانی کی