Book Name:Sultan ul Hind Khuwaja Ghareeb Nawaz
یعنی جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھتاہے اللہ کریم اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اورایک فرشتہ اس درودِ پاک کو مجھ تک پہنچانے پرمقر ر ہے۔ (معجم کبیر ، ۸ / ۱۳۴ ، رقم : ۷۶۱۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! * عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا * دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا * اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے ، رَجَبْ اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے ، اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ الرَّجَبَ شَہْرُ اللہ بے شک رجب اللہ پاک کا مہینہ ہے۔ ([2]) ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ماہِ رجب میں دُعا فرمایا کرتے تھے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِی رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ اے اللہ پاک! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما