Book Name:Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

اس کے سِوا دُوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔

ترقی کا اَصْل راستہ

اے عاشقانِ رسول! آج اگر ہم ذرا غور کریں! ہمارے ہاں عموماً لوگ آپس میں باتیں اور تبصرے کرتے ہوئے کہتے ہیں : کافِر ترقی کر گئے ،  کافِر چاند پر پہنچ گئے ، وغیرہ وغیرہ۔ اگر حقیقت کی نگاہ سے دیکھا جائے تو اَصْل میں ترقی کافِروں نے نہیں کی بلکہ پیچھے ہم رِہ گئے ہیں۔ اس بات کو ایک مثال سے سمجھئے! ایک شخص کار میں بیٹھا کار چلا رہا ہو اور دوسرا موٹر سائیکل پر سوار ہو تو یقیناً کار کی رفتار زیادہ ہوتی ہے ، لہٰذا کار آگے نکل جائے گی لیکن اگر کار والا کار 40 کی سپیڈ پر چلا رہا ہو اور موٹر سائیکل والا 80 کی رفتار سے جا رہا ہو تو یقیناً موٹر سائیکل والا آگے نکل جائے گا۔ اب ہم کیا کہیں گے؟ موٹر سائیکل کار سے زیادہ تیز رفتار ہے؟ نہیں...!! ہم کہیں گے تیز رفتار تو کار ہی ہے مگر کار والے نے اپنے پاس موجود سہولیات کو استعمال کرنے میں سستی سے کام لیا۔

یہی حال ہمارا بھی ہے ، 100 فیصد یقینی ترقی کے ، کامیابی کے ، رفعت وبلندی کے جو اسباب اور ذرائع مسلمانوں کےپاس ہیں ، دُنیا کی اور کسی قوم کے پاس نہیں ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے یہ ذرائع غلاف میں لپیٹ کر الماری کی زینت بنا دئیے ہیں ، اگر مسلمان واقعی صحیح معنوں میں قرآنِ کریم کے نِظامِ زِندگی کو اپنا لیں تو یقین مانیئے! ہمارا معاشرہ دِنوں میں ترقی کر سکتا ہےاور یہ صِرْف جذباتی بات  نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

حضرت عُمر بن عبد العزیز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا دَوْرِ خِلافت

دیکھئے! آج تقریباً ہر طرف غربت کا رَونا رَویا جا رہا ہے۔ اس غُربت کو ختم کرنے کے