Book Name:Qurani Talimat Sikhiye Aur Amal Kijiye

آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور! آپ کے نائب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحَبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : (1) : جُو جُمعہ کے روز ناخن ترشوائے(کاٹے) اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد([2]) یعنی دس دن تک۔ (2) : جو جُمعہ کے دن ناخن  ترشوائے(کاٹے) تو رحمت آئے گی اور گناہ جائیں گے۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول! * جُمعہ کے دن ناخن کاٹنا مستحب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمعہ کا اِنتظار نہ کیجئے* روایت میں آئے ہوئے ہاتھوں کے ناخن کاٹنے کے طریقے کا خُلاصہ پیش خدمت ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹ لیجئے مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے ، اب الٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شُروع کر کے ترتیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے ، اب آخر میں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹ لیجئے* پاؤں کے ناخن کاٹنے کی کوئی ترتیب روایت میں نہیں ، بہتر یہ ہے کہ  سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار انگوٹھے سمیت


 

 



[1]...جامع بیان علم ، باب : علم کے فضائل ، جلد : 1 ، صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔

[2]...مرقاۃ المفاتیح ، کتاب : اللباس ، باب : الترجل ، تحت الحدیث : 4422 ، جلد : 8 ، صفحہ : 212۔

[3]...550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 50۔