Book Name:ALLAH Pak Kay Piyaray Naam

ہم جہنّم کے حق دار قرار پائیں ، بَس ہمیں ہر دَم اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے ہی رہنا چاہئے ، اللہ پاک بڑا بےنیاز ہے۔ چار سجدوں کی توفیق مِل گئی ہے تو بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں جھکے رہئے ، ہمیں روزے رکھنے کی توفیق مِل گئی ہے تو بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں جھکے رہئے ، اللہ پاک بڑا بےنیاز ہے ، آہ! یہ سجدے قبول نہ ہوئے تو ہمارا کیا بنے گا؟ یہ روزے قبول نہ ہوئے تو ہمارا کیا بنےگا؟  اس لئے بَس ہر وقت عاجزی کا پیکر بنے رہنا چاہئے ، اللہ پاک کی رحمت کا سُوال کرتے رہنا چاہئے ، اللہ پاک اپنی رحمت کے صدقے ، اپنے محبوب ، رحمتِ دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے  ہماری دُنیا بھی بہتر بنا دے اور ہماری آخرت بھی بہتر بنا دے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اے عاشقانِ رسول ! ہم نے اللہ پاک کے 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں سے صِرْف 2 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کی مختصر وَضاحت سُنی۔  غور کیجئے! ان پاکیزہ اَسْمَاءِ حُسنیٰ میں عِلْمِ و حکمت کے کیسے انمول موتی پوشِیدہ ہیں ، اگر ہم 99 اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو یاد کر لیں ، ان کے معانی سمجھیں ، ان کی معرفت حاصِل کرنے کی کوشش کرتے رہیں تو کتنی برکتیں نصیب ہوں گی؟ لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو یاد بھی کریں اور ان کا عِلم بھی سیکھیں۔ البتہ یہ خیال رہے کہ اللہ پاک کے اَسْماءِ حُسنیٰ میں اللہ پاک کی ذات و صِفَات کا بیان ہے اور اس کا تعلق عقائد کے ساتھ ہے ، لہٰذا کسی ماہِر عاشقِ رسول عالِمِ دین کی خدمت میں حاضِر ہو کر ہی اَسْمَاءِ حُسنیٰ کو سیکھنا چاہئے ، اپنی اَٹکل سے سیکھنا ، سُنی سُنائی باتوں پر چلنا  خطرناک ہو سکتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں عِلْمِ دِین کا نُور عطا فرمائے اور عمل کی بھی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

قَلْب کو اُس کی رویَت کی ہے آرزو        جس کا جلوہ ہے عالَم میں ہر چار سُو