Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

فتاوٰی رضویہ جلد 22 صَفْحَہ 409 پرارشادفرماتے ہیں : کم اَزْکم اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم اوراس سے بہتر وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ ملانا اور سب سے بہتر وَبَرَکَاتُہ ، شامل کرنا اور اس پر زِیادَت نہیں۔ پھرسلام کرنے والے نے جتنے اَلفاظ میں سلام کیا ہے ، جواب میں اتنے کا اِعادہ تو ضَرور ہے اور اَفضل یہ ہے کہ جواب میں زِیادہ کہے۔ اس نے اَلسَّلامُ عَلَیْکُم کہا تو یہ وَعَلَیْکُمُ السَّلام وَرَحْمَۃُ اللّٰہ کہے۔ اور اگر اس نے السَّلامُ عَلَیْکُم وَ رَحْمَۃُ اللّٰہ کہا تو یہ وَعَلَیْکُمُ السَّلام وَ رَحْمَۃُ  اللہِ  وَبَرَکاتُہٗ ، کہے اور اگر اس نے وَبَرَکاتُہٗ تک کہا تویہ بھی اتنا ہی کہے کہ اس سے زِیادَت (زِیادَہ الفاظ)نہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صَلَّی اللہُ عَلٰی  مُحَمَّد

سب سے پہلے شیطان نے حَسَدکیا تھا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی پیارے آقا  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے  اپنے دل  کو بُغْض وحَسَد سے پاک کرتے ہوئے  ہر چھوٹے بڑے کو سلام کر تے وَقْت پہل کرنی چاہیے اور اگر کبھی ہمارے دل میں  کسی مُسلمان کے لیے حسد پیدا ہوبھی جائے تو خُود  کو اللہ پاک کے عذاب سے ڈَراتے ہوئے فوراً توبہ کرلینی چاہیے ، ایسا نہ ہوکہ اس شیطانی کام  کے سبب اللہ پاک ہم سے ناراض ہوجائے اور ہماری دُنیا و آخرت برباد ہوجائے۔ یاد رکھئے ! حسد سب سے پہلا آسمانی گُناہ ہے ، جو شیطان نے کیا تھا ، حضرت علّامہ جلالُ الدّین سُیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ نَقْل کرتے ہیں : رَبّ تَعالیٰ کی پہلی نافرمانی ، جس گُناہ کے ذَرِیعے کی گئی ، وہ حَسَد ہے ، اِبلیس مَلْعُون نے حضرتِ آدمعَلَیْہِ السَّلام کو سجدہ کرنے کے مُعامَلے میں اُن سے حَسَد کیا ، لہٰذا اِسی حَسَد نے اِبلیس کو اللّٰہ رَبُّ العٰلَمِیْن کی نافرمانی پراُبھارا۔

                                                             (الدرالمنثورفی التفسیر المأثور ، سورۃ البقرۃ… تحت الآیۃ ۳۴ ، ج۱ ، ص۱۲۵)

حَسَد شیطان کا ہتھیار ہے

        پیارے پیارے اسلامی بھائیو!اپنے رَبّ کی نافرمانی کرکے شیطان خود تو تباہ وبرباد ہوچکا ، اب وہ دوسروں کی تباہی وبربادی کے دَرپے ہے اور حَسَد اُس کا ایک اَہَم ہتھیار ہے ، چُنانچہ