Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

Book Name:Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj

کھانے میں عیب نکالنامکروہ و خلافِ سنت ہے بلکہ جی چاہےتو کھالیجئے ورنہ ہاتھ روک لیجئے۔ * اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِ سُنّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : کھانے میں عیب نکالنا اپنے گھر پر بھی نہ چاہيے ، مکروہ وخلافِ سنت ہے۔ (سرکارِ دو عالم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی)عادتِ کریمہ یہ تھی کہ پسند آیا تو تناول فرما يا ورنہ نہیں اور پرائے گھر عیب نکالنا تو(اس میں)مسلمانوں کی دل شکنی ہے اور کمالِ حرص وبے مُروتی پر دلیل ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* نیک بننے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق “ نیک بننے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الَّذِیْنَ اِذَا اَحْسَنُوْ ااِسْتَبْشَرُوْا وَ اِذَا اَسَاءُوْا اِسْتَغْفِرُوْا ۔

ترجمہ : اے  اللہ! مجھے ان لوگوں میں سے کردے جو جب نیکی کرتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور جب برائی کر بیٹھتے ہیں تو معافی مانگتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

          آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔