Book Name:Hasad ki Tabahkariyan Or Ilaj
بلکہ کچھ ہی عرصے میں دَعْوَتِ اِسْلَامی کا یہ پیغام ہر ملک ، ہر صوبے ، ہر شہر ، ہر گاؤں (Village) ، ہر محلے اورہر گھر میں پہنچ جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ
کھانے کھانے کی سنتیں اور آداب :
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مکتبۃُ المدینہ کی کتاب “ سنتیں اور آداب “ سے کھانا کھانےکی سنتیں اور آداب سنتے ہیں۔ * ہرکھانے سے پہلے اپنے ہاتھ پہنچوں تک دھو لیجئے۔ نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَرْوَر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جویہ پسند کرے کہ اللہ پاک اس کے گھر میں برکت زیادہ کرے تو اسے چاہيے کہ جب کھانا حاضر کیا جائے تو وضو کرے اور جب اٹھایا جائے تب بھی وضو کرے۔ ([1])مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں : اس(یعنی کھانے کے وضو )کے معنیٰ ہیں : ہاتھ ومنہ کی صفائی کرنا کہ ہاتھ دھونا کلی کرلینا۔ ([2])* کھانے سے پہلے جوتے اُتار لیجئے۔ * کھانے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ لیجئے۔ * اگر کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائیں تو یاد آنے پربِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہ ، پڑھ لیجئے۔
( اعلان : )
کھانا کھانے کی بقیہ سنتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں
پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں