Iman Ki Salamti

Book Name:Iman Ki Salamti

بُروں کی صحبت سے دُوررہیں ، * نیک لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ، * علم ِ دین سیکھیں* گناہوں سے دُوررہیں* نیکیوں پر استقامت حاصل کیجئے ، * کامل ایمان والوں کی سیرت کا مطالعہ کیجئے ، *  فضول گوئی سے اجتناب کیجئے ، * دین کے معاملے میں محتاط رہئے ، * ایمان کے تحفظ کیلئے خوب دُعائیں کیجئے ، * اوراد و وظائف کو بھی اپنے معمولات میں شامل کیجئے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شجرۂ قادِریہ رضویہ عطاریہ میں ایمان کی سلامتی کے مختلف اوراد موجود ہیں ، ان کوپڑھنے میں پابندی کی جائے تو اللہ پاک کی رحمت سے دُنیا و آخرت میں اس کی برکتیں حاصل ہوں گی۔ روزانہ صبح 41باریَاحَیُّ یَاقَیُّومُ لَاۤاِلٰہَ اِلَّااَنْتَ پڑھنے  والے کا دل زندہ رہے گااورایمان پر خاتمہ ہوگا۔

               ایمان کی حفاظت کا ایک بہترین ذریعہ یہ بھی ہے کہ کسی جامع شرائط پیر سے بیعت ہوجائیں۔ سرکارِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے دامن سے وابستہ ہونے والے  مُریدوں کی تو بات ہی کیا ہے۔ شَیْخ ابُوسَعُود عبدُاللہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بَیان  کرتے ہیں : شَیْخ عبدُ الْقادِر جِیْلانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اپنے مُریدوں کے لئے قِیامت تک اس بات کے ضامِن ہیں کہ اُن میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔ (بہجۃالاسرار ، ذکرفضل اصحابہ وبشراھم ، ص۱۹۱)

               اَلْحَمْدُلِلّٰہاِس  پُر فِتن دور میں امیر اہلِ سُنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی ذات ہمارے لئے بہت بڑی نِعْمَت ہے ، جو آپ سے  مُرید ہوتا ہے ، آپ    اُسے غَوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ کردیتے