Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! نفل روزے رکھنے کی کیسی عظیم برکتیں ہیں۔ ہم نے سُنا کہ رمضان المبارک کے فرض روزوں کے بعد سب سے افضل شعبان کے روزے ہیں، ہمارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اس ماہِ مبارک  میں نفل روزے رکھنا بہت پسند فرمایا کرتے تھے، لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے پیارے آقا، سردارِ انبیا  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی پیروی میں شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کے خوب روزے رکھیں اور اِس پیاری پیاری سُنّت پر عمل کا ثواب حاصِل کریں۔ علَّامہ اِبْنِ  رجب حنبلی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: شعبان ماہِ رمضان کے روزوں کی مشق(Exercise) کا مہینا ہے۔([1])

عُمُوماً ایسے ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے ابتدائی دِنوں میں روزے رکھنا قدرے دُشوار ہوتا ہے، پھر آہستہ آہستہ روزوں کی عَادَت ہونے لگتی ہے، پھر جب روزوں کی بَرَکت سے دِل پاک ہوتا ہے اور روزوں کی لذَّت آنا شروع ہوتی ہے، اس وَقْت تک رمضان المبارک الوداع کہہ کر، سال بھرکی جُدائی دے کر تشریف لے جاتا ہے، اگر ہم شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ہی سے نفل روزوں کی ابتداء کر دیں تو رمضان آنے تک دِل کی وہی کیفیت ہو چکی ہو گی جو عُمُوماً رمضان کے آخر میں ہوتی ہے، یُوں رمضان شریف کی ابتداء ہی سے روزوں میں لذّت رہے گی اور نتیجۃً اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم! رمضان المبارک ہماری جھولی میں تقویٰ وپرہیز گاری کی سَوغات ڈال ہی دے گا۔

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رَجَب اور شعبان کے روزوں کی بہار ہوتی ہے، الحمد للہ! مختلف مقامات پر سحری اجتماعات کی بھی ترکیب


 

 



[1]...لطائِفِ مَعَارِف، صفحہ:186۔