Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے: اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! اچھی نیت جنّت میں پہنچا دیتی ہے، لہٰذا ہر نیک وجائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتوں کی عادَت بنانی چاہیے کہ اَعْمَال کا  ثواب نیت کے مُطَابق ہی ملتا ہے، آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے: *اللہ پاک کی رِضا کے لئے بیان سنتا ہوں *عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے توجُّہ کے ساتھ پورا بیان سُنوں گا *اَحْمَد مجتبیٰ، مُحَمَّد مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے فَضْل اور اس کی رَحْمت سے ماہِ ذیشان، شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی تشریف آوری ہو چکی ہے اَوْر ہم اس کی بابرکت گھڑیوں میں سانس لینے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ شَعْبَانُ الْمُعَظَّمبہت عظمت والا مہینا ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ طَیَّب وطاہِر نبی، رسولِ  ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([2])

اس مقدس و مبارک  مہینے کو ہم نے کیسے گزارنا ہے؟ کون کون سِی اَہَم عبادات بطورِ خاص شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کی جاتی ہیں، آج کے بیان میں ہم اس بارے میں مدنی پھول سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے، آئیے! پہلے حدیثِ پاک میں بیان کی گئی ایک ایمان

 


 

 



[1]...بخاری، کِتَاب:بَدءُ الْوَحی، باب:کیف کان بدء الوحی...الخ، صفحہ:65، حدیث:1۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔