Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

خیال رہے! یہ ایک بار درود پڑھنے کی صِرْف ایک برکت ہے، اس کے عِلاوہ بھی جو برکات ملتی ہیں، سُبْحٰنَ اللہ! حدیثِ پاک کے مطابق جو بندہ ایک بار درود پڑھتا ہے،  اللہ پاک اُس پر 10 رحمتیں نازِل فرماتا ہے، اس کے 10 گُنَاہ مُعَاف کر دئیے جاتے ہیں، اس کے لئے 10 نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے 10 درجات بلند کئے جاتے ہیں۔([1])  

آگ نے بالکل اَثَر نہ کیا

سُبْحٰنَ اللہ! سُبْحٰنَ اللہ! ہمارے بزرگانِ دین جن کا ایمان پختہ تھا، جن کا یقین کامِل تھا، ایک بار درود پاک کے بدلے اللہ پاک کی طرف سے 10 رحمتیں ملنے کی اہمیت کو وہی جانتے تھے۔اعلیٰ حضرت کے والِد مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: اگر بندے کو سارِی زِندگی کی عِبَادات کے صلے میں اللہ پاک کی صِرْف ایک رَحْمت نصیب ہو جائے تو دُنیا اور آخرت کی تمام مشکلات کے لئے کافِی ہے۔([2])  

حضرت عبد اللہ شاہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہند کے ایک بزرگ ہوئے ہیں، ایک دِن یہ اپنے پِیْر صاحب کے خلیفہ سَیِّد عالَم شاہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ کہیں جا رہے تھے، راستے میں ایک جگہ کمہاروں کی مٹی کے بَرْتَن پکانے والی بھٹی آئی، اس میں آگ بھڑک رہی تھی، سَیِّد عالَم شاہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: عبد اللہ شاہ! تم ہماری بات مانو گے؟ عرض کیا: جی ہاں، ضرور مانوں گا۔ فرمایا: اچھا تو اس بھٹی میں جا کر


 

 



[1]...ترمذی، کتاب:الوتر، باب:فی فضل الصلاۃ علی النبی، صفحہ:144، حدیث:484۔

[2]...انوار جمالِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:236 ۔