Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

ہوتی ہے، مَاشَآءَ اللہ! کئی عاشقانِ رسول ان دونوں مہینوں میں کثرت سے روزے رکھتے ہیں اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے یہ  حضرات رمضان المبارک  سے مِل جاتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو ایسی توفیق نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔

 (4):شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی چوتھی اہم عبادت: استغفار

چوتھی اَہَم عِبَادت جو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کرنی چاہیے وہ ”تَوبَہ و اِسْتِغْفَار“ ہے، اِس کی حکمت یہ ہے کہ ماہِ شَعْبَان جتنا باعظمت ہے، بہت زیادہ نازُک بھی ہے، اللہ پاک کے آخری  نبی، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا: یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ العالمین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔([1]) اسی مہینے میں میں ملک الموت  عَلَیْہِ السَّلام  کو اُن سَب کی فہرست دے دی جاتی ہے، جن کی آئندہ سال رُوْح قبض کی جائے گی۔([2])

اسی ماہِ مُبَارَک کی 15 وِیں شَب کے مُتَعَلِّق اَحادیث میں ہے کہ اللہ پاک اس رات بَنُو کَلْب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کی مغفرت فرما کر انہیں  جہنّم سے آزاد فرما دیتا ہے۔([3]) بَنُو کَلْب عرب کا ایک قبیلہ تھا، کِتَابوں میں لکھا ہے: تمام قبائِلِ عَرَب میں بَنُو کَلْب قبیلہ سب سے زیادہ بکریاں پالتا تھا۔ چونکہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں اتنی کثرت سے لوگوں کی مغفرت کی جاتی ہے، اس لئے تلقین کی گئی کہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کثرت کے ساتھ توبہ، استغفار کیا جائے، ہو سکتا ہے کہ ہم جب اپنے گُنَاہوں سے شرمندہ ہو کر،  پُوری لگن


 

 



[1]...مسندِ اَحْمَد، جلد:36، صفحہ:85، حدیث:21753۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:369، حدیث:5964۔

[3]...الترغیب والترہیب، کتاب:الصوم، باب:الترغیب فی صوم شعبان، صفحہ:351، حدیث:11۔