Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

ہیں۔ الحمد للہ! مَسْجِد دَرْس کے بےشُمار فائدے ہیں، مثلاً مسجد درس کی برکت سے نمازیوں کی تعداد بڑھتی ہے، مسجد آباد ہوتی ہے، مَسْجِد دَرْس کی برکت سے عِلْمِ دین سیکھنے اور سکھانے کی سَعَادت ملتی ہے،  مَسْجِد دَرْس کی برکت سے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کرنے میں مدد ملتی ہے، مسلمان آپَس میں مِل بیٹھتے ہیں، عِلْمِ دین سیکھتے سکھاتے ہیں، اس کی برکت سے اُن کے دِل قریب ہوتے اور آپس میں مَحبَّت بڑھتی ہے۔

نیکیوں کی محبت اور گناہوں سے نفرت نصیب ہو گئی

کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے:  میں ایک کمپنی میں بطورِ ڈرائیور ملازِم تھا، ریٹائر ہونے کے بعد میں وقت گزارنے کے لئے گھر کے قریب ایک پارک میں چلا جاتا اور اپنے جیسے دوسرے بوڑھوں سے گپ شپ کرتا رہتا، جب اذان ہوتی تو انہی کے ساتھ مسجد چلا جاتا۔ عِلْمِ دین کی کمی کے سبب میں عبادت میں حقیقی لذت سے محروم تھا، ایک دِن جب میں نماز پڑھنے گیا تو نماز کے بعد ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درسِ فیضانِ سُنت شروع کر دیا، یہ اسلامی بھائی پہلے بھی درس دیا کرتے تھے مگر آج نہ جانے کیوں میری توجہ ان کی طرف ہو گئی، میں بھی درس میں شریک ہو گیا، درس کے بعد ایک اسلامی بھائی نے محبت بھرے انداز میں مجھے پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا، اُن اسلامی بھائی کے محبت بھرے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر میرے دِل میں اُتر گئے، اس کے بعد تو گویا میری زندگی میں بہار آگئی، اسلامی بھائیوں کی صحبت کا یہ اثر ہوا کہ میں پانچوں نمازوں کا پابند ہو گیا اور دینی رنگ میں رنگتا گیا، چہرے پر سُنت کے مطابق داڑھی، سر پر عمامے کا تاج سجا لیا اور عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں کا