Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ کا چہرہ مقدس کیسا نورانی ہے، آپ کیسے اعلیٰ اَخلاق والے ہیں، آپ نے میرے آنسوؤں پر رحم کھایا اور میرے گُنَاہ مُعَاف کروائے، آپ کون ہیں؟ ارشاد ہو گا: میں تیرا نبی مُحَمَّد ( صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ) ہُوں اور یہ تیرا دُرودِ پاک تھا جو تُو نے مجھ پر پڑھا تھا، میں نے اسے آج کے دِن کے لئے ہی محفوظ کر رکھا تھا۔([1])

وہ پرچہ جس میں لکھا تھا دُرود اس نے کبھی                    یہ اس سے نیکیاں اس کی بڑھانے آئے ہیں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(1): شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی پہلی اَہَم عِبَادت: درود کی کثرت

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! درودِ پاک کی کیسی برکات ہیں۔ یُوں تو درودِ پاک زِندگی بھر کا وظیفہ ہے، ہمارے روزانہ کے معمولات میں درودِ پاک کی کَثْرَت شامِل رہنی چاہئے اور سارا سال ہی درود پڑھنا چاہئے، البتہ اب شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کا مبارک مہینہ ہے اور سُبْحٰنَ اللہ! شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی عظمتوں ، اس کی رفعتوں اور برکتوں کے کیا کہنے! اس ماہِ ذیشان کو محبوبِ رحمٰن، سلطانِ دوجہان  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے اپنی طرف نسبت کر کے”میرا مہینا“فرمایا، چنانچہ حدیثِ پاک میں ہے: شَہْرُ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہِ وَ شَہْرُ شَعْبَانَ شَہْرِی رمضان اللہ کا مہینا ہے اور شعبان میرا مہینا ہے۔([2])  

چونکہ یہ آقا کا مہینا ہے، اس لئے اس میں درودِ پاک کی بطورِخاص کثرت کی جاتی ہے۔ سرکارِ  غوثِ اعظم، شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: هو  شَہْرُ الصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ


 

 



[1]...قول بدیع، باب ثانی، فی ثواب الصلاۃ علی رسول اللہ، صفحہ:129۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔