Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

کھڑے ہو کر قرآن کی تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 100نیکیاں ہیں اور جو نماز میں بیٹھ کر تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 50نیکیاں ہیں اور جو نماز کے علاوہ باوضو تلاوت کرے اس کے لئے 25 نیکیاں ہیں اور جو بغیر وضو تلاوت کرے اس کے لئے10نیکیاں ہیں۔([1]) *قرآن پڑھنے والا عذابِ الٰہی سے محفوظ رہتا ہے۔([2]) *قرآن پڑھنے والا اس کی بَرَکَت سے ترقی کرتا اور بڑے درجات حاصِل کر لیتا ہے۔([3]) جنتی صحابی، حضرت عبد اللہ بن مسعود  رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ فرماتے ہیں:اَلْقُرْآنُ شَافِعٌ وَمُشَفَّعٌ قرآن شفاعت کرنے والا ہے اور اس کی شفاعت قبول کی جائے گی، فَمَنْ جَعَلَہٗ اَمَامَہٗ قَادَّہُ اِلَی الْجَنَّۃِ جو قرآن کو اپنا امام بنا لے، قرآن اسے جَنّت میں پہنچا دیتا ہے وَمَنْ جَعَلَہٗ خَلْفَہٗ سَاقَّہٗ اِلَی النَّارِ اور جو اسے پَسِ پُشْت ڈال دیتا ہے، قرآن اسے دوزخ میں پہنچا دیتا ہے۔([4])

پیارے اسلامی بھائیو! شَہْرُ الْقُرْآن یعنی ماہِ شَعْبَان تشریف لا چکا ہے، ہمیں چاہئے کہ اَب تو خصوصیت کے ساتھ وَقت نکال کر لازمی قرآن کریم کی تِلاوت کریں، ترجمہ کنز الایمان پڑھ کر، ترجمہ کنز العرفان پڑھ کر، تفسیر خزائِن العرفان، تفسیر نور العرفان، تفسیر صراط الجنان پڑھ کر قرآنِ کریم کو سمجھیںاور ان برکات کو حاصِل کریں، اپنی دُنیا بھی بہتر بنائیں ، قبر و آخرت بھی بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ حضرت عمر بِن قیس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ایک نیک بزرگ گزرے ہیں، ان کے بارے میں منقول ہے کہ شَعْبَانُ الْمُعَظَّم کی آمد ہوتی


 

 



[1]...احیاء العلوم، کتاب :آداب تلاوة، جلد:1، صفحہ:362۔

[2]...كنز العمال،جزء:اول، ١/٢٥٨، حدیث:٢٢٦٧۔

[3]...كنز العمال،جزء:اول، ١/٢٥٩، حدیث:٢٢٨٩

[4]...مصنف عبد الرزاق، باب تعلیم القرآن وفضلہ، جلد:3، صفحہ:229، حدیث:6030ملتقطًا۔