Book Name:Shaban-ul-Muazzam Ki Ahem Ebadaat

کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔([1])

جلوۂ یار ادھر بھی کوئی پھیرا تیرا                حسرتیں آٹھ پہر تکتی ہیں رستہ تیرا

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہمیں بھی کَثْرت کے ساتھ درود پاک پڑھنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ کَثْرتِ درود سے کیا مُراد ہے، روزانہ کتنی بار درودِ پڑھا جائے تو کَثْرت میں شُمار ہو گا، اس بارےمیں عُلَمائے کرام کے مختلف اَقوال ہیں، شیخ طریقت، امیر اہلسنت،  بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے”نیک بننے کے نسخے“ یعنی رسالہ ”72نیک اَعْمَال“ میں روزانہ کم از کم 313 بار درود شریف پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے۔ چنانچہ نیک اعمال نمبر 8 میں ہے: کیا آج آپ نے کم از کم 313 بار درود شریف پڑھا؟

اگر ہم 72 نیک اَعْمَال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کم از کم 313 بار درود شریف پڑھنے والے بن جائیں تو بعض عُلَما کے نزدیک اِنْ شَآءَ اللہ! ہمارا شُمار کَثْرت سے درود پڑھنے والوں میں ہو جائے گا۔ یاد رہے! 313 بار درود شریف پڑھنا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے مگر اب تو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم ہے، آقا کا مہینا چل رہا ہے، درودِ پاک پڑھنے کے خاص اَیّام ہیں، اب تو ہمیں چاہئے کہ بس ہر وقت تسبیح ہاتھ میں رکھیں، اُٹھتے، بیٹھتے، چلتے پھرتے، دُکان پر، گھر میں، کہیں ہوں بَس ہر وقت درود شریف پڑھتے ہی رہیں۔ اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... اَفْضَلُ الصَّلوٰۃ، صفحہ:18-20۔