Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شَبِ مِعْراج جَنّت و جہنّم کے مُشَاہَدات

سَفَرِ مِعْرَاج شریف کا ایک بڑا حِصّہ ہے : پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کے مُشَاہَدات۔ شَبِ اَسْراء کے دولہا ، امام الانبیا  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے مِعْراج کی رات جنّت کی سیر فرمائی ، وہاں محلّات وباغات مُلاحظہ فرمائے ، اسی طرح جہنّم کو بھی مُلاحظہ فرمایا اور وہاں گنہگاروں کو ہونے والے عذابات بھی دیکھے۔ الغرض جو واقعات قیامت کے بعد ہونے والے تھے ، وہ اسی رات سَر کی آنکھوں سے ، عین بیداری میں مُلَاحَظہ فرمائے۔ چنانچہ اَحادیث میں ہے : * مِعْراج کی رات نبیوں کے سالار ، مدینے کے تاجدار  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے جہنّم میں مُردار کھانے والے لوگ دیکھے ، جبریل ِ امین  عَلَیْہِ السَّلام  نے عرض کیا : حُضُور! یہ وہ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے(یعنی غیبت کیا کرتے)تھے ، ([1])* کچھ ایسی عورتوں اور مَردوں کو دیکھا جو اپنی چھاتی کے ساتھ لٹک رہے تھے ، جبریلِ امین  عَلَیْہِ السَّلام  نے عرض کیا : یہ منہ پر عیب لگانے والے اور پیٹھ پیچھے بُرائی کرنے والے ہیں۔ ([2]) * کچھ ایسے لوگ بھی ملاحظہ فرمائے جو آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے تھے ، عرض کیا گیا : یہ وہ ہیں جو دنیا میں اپنے والدین کو گالیاں دِیا کرتے تھے۔ ([3]) * کچھ لوگ مُلَاحَظہ فرمائے ، جن کے پیٹ مکانوں کی طرح بڑے بڑے تھے اور ان کے اندر سانپ تھے ، جو باہَر سے نظر آرہے


 

 



[1]...مسند امام احمد ، جلد : 2 ، صفحہ : 144 ، حدیث : 2366.

[2]...شعب الایمان ، صفحہ : 309 ، حدیث : 6750.

[3]...الزواجر ، جلد : 2 ، صفحہ : 125.