Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

ذرا تَصَوُّر تو کیجئے! خدانخواستہ اگر ہمارے گُنَاہوں پر روزِ قیامت گرفت کر لی گئی ، آہ! اگر جہنّم کے ایسے خوفناک عذابات میں مبتلا کر دیا گیا تو ہمارا کیا بنے گا...؟؟

ڈنک مچھر کا سہا جاتا نہیں کیسے میں پھر              قبر میں بچھو کے ڈنک آہ سہوں گا یاربّ!

گر کفن پھاڑ کے ، سانپوں نے جمایا قبضہ          ہائے بربادی! کہاں جا کے چُھپوں گا یارَبّ!

گَر تُو ناراض ہوا ، میری ہلاکت ہو گی                 ہائے! میں نارِ جہنّم میں جلوں گا یارَبّ!

دَرْدِ سَر ہو یا بُخار آئے ، تڑپ جاتا ہوں           میں جہنّم کی سَزا کیسے سَہُوں گا یارَبّ! ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ابھی ہمارے پاس موقع ہے ، بغیر دیر کئے ، ہاتھوں ہاتھ گُنَاہوں سے توبہ کر لینا اور نیکیوں کی طرف راغِب ہو جانا ہی اچھا ہے ، آج کل ، آج کل کرتے کرتے کہیں دیر نہ ہو جائے ، خدانخواستہ گُنَاہ کرتے کرتے ہی اگر موت کا فرشتہ آ پہنچا اور تَوبہ سے پہلے ہی رُوْح قبض کر لی گئی تو پھر کچھ نہ ہو سکے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو سچی توبہ کرنے ، گُنَاہوں سے بچنے اور استقامت کے ساتھ نیکیوں والی زِندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ،

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ۔

کر لے توبہ رب کی رَحْمت ہے بڑی

قبر  میں  ورنہ  سزا  ہو  گی  کڑی([2])

مِعْراج کی رات آقائے نامدار ، مکے مدینے کے تاجدار  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے جَنّت کے حَسِیْن محلّات ، وہاں کے خوب صُورت ، لہلہاتے باغات بھی مُلاحَظہ فرمائے ، چنانچہ اَحادیث میں ہے : مِعْراج کی رات آپ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے عرش کے نور میں چھپا ہوا اَیک شَخْص


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 84-85۔

[2]...وسائل بخشش ، صفحہ : 712۔