Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

سے قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھ کر بآسانی سمجھ بھی سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات کو ، ترجمہ اور تفسیر کو واٹس ایپ ، فیس بُک وغیرہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ پہلی فرصت میں ہی یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                        جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

 “ قرآنِ  کریم کی تلاوت کرنا “ سُنَّت ہے

دو ۲فرامینِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ ([2]) (2) : جو رات کو 200 آیات تِلاوت کرے ، اس کا نام عبادت گزاروں میں لکھ دیا جائے گا اور جو 400 آیات کی تِلاوت کرے ،  اس کے لئے ایک قِنْطَار اَجْر لکھ دیا جائے گا ، ایک قِنْطَار 120 قیراط کے برابر ہے اور ایک قیراط اُحُد پہاڑ جتنا ہے۔ ([3])


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : تعظیم قرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 347 ، حدیث : 2004 ۔

[3]...شُعَبُ الاِیْمَان ، جلد : 2 ، صفحہ : 401 ، حدیث : 2197۔