Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

رجب کا روزہ رکھے ، اللہ پاک اس کے لئے 60 مہینے کے روزوں کا ثواب لکھتا ہے۔ (2) : حضرت سلمان فارسی  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  روایت کرتے ہیں ، رسولوں کے رسول ، رسولِ مقبول  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : رَجَب میں ایک دِن اور رات ہے جو اس دِن روزہ رکھے اور رات کو قیام (یعنی عبادت) کرے تو گویا اُس نے 100 سال کے روزے رکھے ، 100 سال شَب بیداری کی اور یہ رجب کی 27 تاریخ ہے۔ (3) : شُعَبُ الایمان کی رِوَایت ہے : رجب میں ایک رات ہے کہ اس میں نیک عمل کرنے والے کو 100 سال کی نیکیوں کا ثواب ملتا ہے اور وہ رجب کی 27 وِیْں رات ہے ، جو اس رات میں 12 رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ اور کوئی سی ایک سُورت اور ہر دو رکعت پر التحیات پڑھے اور 12 پوری ہونے پر سلام پھیرے ، اس کے بعد 100 بار یہ پڑھے : سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ ، پھر اِسْتِغْفَار (مثلاً اَسْتَغْفِرُ اللہ ، اَسْتَغْفِرُ اللہ) 100 بار ، دُرود شریف 100 بار پڑھے اور اپنی دنیا و آخرت کے لئے جس چیز کی چاہے دُعا مانگے اور صبح کو روزہ رکھے تو اللہ پاک اس کی سب دُعائیں قبول فرمائے گا ، سوائے اس دُعا کے جو گُنَاہ کے لئے ہو۔

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :  علاقائی دورہ

پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے ، دِل میں عشق مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کی شَمْع روشن کرنے ، سُنّتوں پر عمل کا جذبہ پانے ، گُنَاہوں سے بچنے کا ذہن بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، اِنْ شَآءَ اللہ! اس کی برکتیں خود ہی دیکھ لیں گے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں دِین کا کام کرنے ، گھر گھر ، گلی گلی سُنّتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ہر دم مَصْرُوفِ عمل ہے ، آپ بھی اس نیک کام میں