Book Name:Meraj K Mojzaat 27 Rajab 1442

کی طرح ہمارے قریب سے کوئی شَے گزری ، اسے دیکھ کر ہمارا اُونٹ بِدَک گیا ، چنانچہ اُونٹ سے گِر کر میری کلائی ٹُوٹ گئی۔ ([1])

اب تیسرے قافلے کا انتظار ہونے لگا ، نبیِ اکرم ، نورِ مجسم  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کے فرمان کے مُطَابِق اس قافلے نے سُورج غروب ہونے کے وَقْت پہنچنا تھا مگر یہ قافلہ کسی وجہ سے راستے میں رُک گیا ، اِدھر کفار سُورج کو دیکھ رہے تھے ، دیکھتے دیکھتے سُورج بالکل غروب ہونے  کےقریب ہو گیا اور قافلے کا ابھی تک کوئی نام ونشان بھی نہ تھا ، اس وَقْت مالِک ومختار نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے دُعا فرمائی تو سُورج رُک گیا ، جیسے ہی قافلہ مکہ مکرمہ میں داخِل ہوا ، ساتھ ہی سُورج بھی غروب ہو گیا۔ ([2])

تَبَارَکَ اللہ حکومت اُن کی ، زمیں تَو کیا ہے آسماں پر

کِیا اشارے سے چاند ٹکڑے ، چھپا ہُوا خُور(سُورج)  بُلا رہے ہیں([3])

شَبِ مِعْرَاج کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے دیکھا ، “ مِعْرَاج شریف “ مصطفےٰ جانِ رحمت ، شمعِ بزم ہدایت  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کا کیسا عقل کو حیرت میں ڈال دینے والا معجزہ ہے ، سُبْحٰنَ اللہ! آج وہی بابرکت رات ہے ، جس رات کو ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کو یہ عظیم الشان معجزہ عطا ہوا تھا ، آئیے! 27  رَجَب کے فضائل پر 3 فرامینِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  سنتے ہیں : (1) : حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سے رِوَایت ہے : جو کوئی 27 ویں


 

 



[1]... مسندبزار ، جلد : 8 ، صفحہ : 411 ، حدیث : 3484۔

[2]... تاریخ خمیس ، رکن ثانی ، جلد : 1 ، صفحہ : 583۔

[3]...دیوانِ سالِک ، صفحہ : 14