Book Name:Susti-o-Kahili Say Nijat Kasay Milay

اور جَامِعَاتُ المدینہ اور مَدَارِسُ المدینہ کے جُملہ قاری صاحبان ، اَسَاتِذہ ، ناظمین اور طَلَبہ کی خدمتوں میں بالخصوص تڑپتی ہوئی مَدَنی عرض ہے کہ برائے کرام !(میرے جیتے جی اور مرنے کے بعد بھی) زکوٰۃ ، فِطرہ ، قربانی کی کھالیں اور دیگر عطیات جمع کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کیجئے۔ (اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں اور محارِم کو عطیات کی ترغیب دلائیں)خدا کی قسم !مجھے اُن اَسَاتِذہ اور طَلَبہ کے بارے میں سن کر بہت خوشی ہوتی ہے جو اپنے گاؤں یا شہر میں جانے کی خواہش کو قربان کرکے رَمَضَانُ الْمُبَارَک ، جَامِعَات میں گزارتے اور اپنی مجلس کی ہِدایات کے مُطَابِق چندے کے بستوں پر ذمّے داریاں سنبھالتے ہیں ، جو اَسَاتذہ اور طَلَبہ بغیر کسی عذر کے محض سُستی یا غفلت کے باعِث عدم دلچسپی کا مُظاہرہ کرتے ہیں ان کی وجہ سے میرا دل روتا ہے۔

خصوصی مَدَنی پھول : جو بھی اسلامی بھائی یااسلامی بہنیں چندہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں انہیں چندے کے ضروری احکام مَعْلُوم ہونا فرض ہے ہر ایک کی خدمت میں تاکید ہے کہ اگر پڑھ چکے ہیں تب بھی دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 107 صفحات پر مشتمل کتاب ، “ چندے کے بارے میں سوال جواب “ کا دوبارہ مُطَالعہ فرما لیجئے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ رَمَضانُ الْمُبارَک میں چندے اور بقرعید میں کھالوں کے لیے کوشش کرکے جو عاشقانِ رسول میرا دل خوش کرتے ہیں ، تُوان سے ہمیشہ کے لیے خوش ہوجا اور ان کے صدقے مجھ پاپی و بدکار ، گنہگاروں کے سردار سے بھی سدا کے لیے راضی ہوجا ، یااللہ عَزَّوَجَلَّ جو اسلامی بھائی اور اسلامی بہن (عذر نہ ہونے کی صورت میں) ہر سال تین ماہ کے روزے رکھنے اور ہر برس جَمَادَی الاُخْرٰی میں رسالہ “ کفن کی واپسی “ اور ماہ رَجَبُ الْمُرَجَّب میں “ آقا صَلَّی