Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو لباس تم پہنتے ہو اسے صاف سُتھرا رکھو اور اپنی سُواریوں کی دیکھ بھال کیا کرو اور تمہاری ظاہری حالت ایسی صاف ستھری ہو کہ جب لوگوں میں جاؤ تو وہ تمہاری عزت کریں۔ (جامع صغیر ، ص۲۲ ، حدیث : ۲۵۷)یاد رہے!اپنی ذمہ داری کو پورا نہ کرنے والا شخص قصور وار ہوتا ہے ،  لیکن ایسے حادثات کی روک تھام کرنےکےلئے ہماری بھی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے گھر ، دکان ، محلے اورعلاقے کو صاف سُتھرا رکھنے کی کوشش کریں ، اپنا گھر صاف رکھنے کے لئے گلی میں کچرا نہ پھیلائیں ، گلی کو صاف رکھنے کے لئے چوک کو کچراکُنڈی نہ بنائیں ، ہرعقل رکھنے والا اس بات سے اتفاق کرے گا تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم روزانہ کچرے کے ڈھیر میں اضافہ کردیتے ہیں ، کوئی نہیں رُکتا ہم خود تو رُک جائیں اور کچرا وہاں ڈالیں جہاں انتظامیہ نے جگہ مخصوص کی ہو ، کیایہ فریاد اس قابل نہیں کہ اس پر غور کیا جائے ، ذرا سوچئے!

(ماہنامہ فیضان ِمدینہ ، فروری2017ملخصاً)

نیک عمل نمبر43 کی ترغیب

اےعاشقانِ رسول!آئیے!دیر مت کیجئے!آج بلکہ ابھی سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیےاور صفائی  ستھرائی کی عادت پر استقامت پانے کے لیے امیرِ اہلِ سُنّت کے عطا کردہ “ 72 نیک اعمال “ نامی رسالے کو مکتبۃ المدینہ  سے حال کیجیے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 72 نیک اعمال میں صفائی کی عادت بنانے کے لیے ایک 72نیک عمل شامل ہے ، چنانچہ

نیک عمل نمبر 43 ہے : کیا آپ صفائی سُتھرائیکے عادی اور سلیقہ مند ہیں؟(صفائی سُتھرائی : یعنی بدن و لباس ، گھر اورجہاں کام کرتےہیں وہ جگہ اور وہاں کی اَشیا صاف رکھنا وغیرہ۔ سلیقہ : یعنی وقت کی پابندی ، گھر