Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

اور اپنی یا کسی اور کی گاڑی میں بیٹھتے وقت بِلاضرورت زور سے دروازہ بند کرنا ، اپنے گھر ، تعلیم گاہ ، دفتر یا کسی کے ہاں کی جوچیزاِجازت ہونے کی صُورَت میں اُٹھا ئی پھر اُسی جگہ رکھنا وغیرہ۔ )

اللہ کریم ہمیں روزانہ اپنے نیک اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دل کی اِصلاح کی ضرورت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم ظاہری صفائی ستھرائی کے متعلق سُن رہے تھے۔ یاد رکھئے!ظاہری جسم اورلباس کی صفائی ستھرائی اپنی جگہ لیکن دل کی اصلاح  وپاکیزگی بھی بہت ضروری ہے ، چنانچہ

سرکارِ عالی وقار ، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ عالی شان ہے : آگاہ رہو!جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑاہے ، جب وہ ٹھیک ہوجائے تو سارا جسم ٹھیک ہوجاتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے ، خبردار! وہ دل ہے۔ (بخاری ، کتاب الایمان ، باب فضل من استبراء لدینہ ، ۱ / ۳۳ ، حدیث۵۲)

حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی دل بادشاہ ہے جسم اِس کی رِعایا ، جیسے بادشاہ کے دُرُست ہوجانے سے تمام مُلْک ٹھیک ہوجاتا ہے ، ایسے ہی دل سنبھل جانے سے تمام جسم ٹھیک ہوجاتا ہے ، دل اِرادہ کرتا ہے جسم اس پر عمل کی کوشش (کرتا ہے) ، اس لیے صوفیائے کرام(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن)دل کی اِصلاح پر بہت زور دیتے ہیں۔              (مرآۃ المناجیح ، ۴ / ۲۳٠ ملتقطاً)