Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

امیر اہلِ سُنّت کی ایپ(Application) کا تعارف

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نیک لوگوں کی صحبت میں رہنےاور نیکوں کی باتیں سُننے سے بھی دل صاف ہوتا ہے اور روحانیت پیدا ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلِ سُنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاس دور میں یادگارِ اسلاف شخصیت ہیں۔ چونکہ آپ خود  خوفِ خدا سے معمور اور شریعت پر عمل کرنے والی شخصیت ہیں ، لہٰذا آپ کے ملفوظات اور کردار سے متأثر ہو کر کئی دِلوں میں خوفِ خدا کی شمع روشن ہوئی ہے۔ آپ کے ملفوظات سے دُنیا بھرکے عاشقانِ رسول برکتیں حاصل کر رہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ “ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I.T Department)نے امیر اہلِ سُنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی موبائل ایپلی کیشنمولانا الیاس قادری “ کے نام سے لاؤنچ کی ہے۔ جس میں امیر اہلِ سُنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعارف ، آپ سے مُرید (بیعت) ہونے کی سہولت ، آپ کے ویڈیو اور آڈیو کلپس(Video & Audio Clips) اور مختلف کتب و رسائل کی سہولت موجود ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ(App) انسٹال کریں  اورفیضانِ امیر اہلِ سُنّت سے آپ بھی حصہ پانے کی سعادت حاصل کیجیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

حفظانِ صحت سے متعلق کچھ نکات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!مکتبۃ المدینہ کے رسالے’’تذکرۂ امیرِ اہلِ سُنّت( قسط8)‘‘سے حفظانِ صحت کے چند نکات سُنتےہیں۔ چنانچہ امیرِ اہلِ سُنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں : * صحّت کے معاملے میں غفلت نہ فرمائیے کہ بسا اوقات معمولی سی خَراش بھی بڑھتے بڑھتے گہرے زخم پھر ناسُور اور باِلآخر موت کا سبب بن سکتی ہے۔ مُشاہَدہ ہے کہ جہاں دوائیں کام نہیں کرتیں