Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

فی فضل الصلوۃالخ ، ۲ / ۲۸ ، حدیث : ۴۸۶)

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!یقیناً وہ عاشقانِ رسول بہت خُوش نصیب ہیں جو اُٹھتے ، بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، سوتے جاگتے ، وُضو بے وُضو ، دُرودِ پاک ہی پڑھتے رہتے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ کثرتِ دُرودِ پاک کی سعادت حاصل کرنے کی برکت سے موت کے وقت کی سختیاں آسان ہو جائیں گی اورقبر و آخرت کی منزلیں بھی آسانی سے طے ہوں گی۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

* نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دینِ اسلام نے جہاں انسان کو کفر و شِرْک کی گندگی سے پاک کرکے عزّت و بلندی عطا کی وہیں ظاہر و باطن کی پاکیزگی کی اعلیٰ تعلیمات کے ذریعے انسانیت کا


 

 



[1]     معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲