Book Name:Safai Ki Ahamiyyat

وہاں پرہیز کرنے سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوجاتے ہیں! نیا کپڑا اگرایک بار بھی دُھل جائے تو پھر اُس کی پہلے جیسی چمک دمک باقی رہتی ہے نہ ہی قیمت۔ (مدنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر : ۲۵۳) *  کوشِش کر کے شوگر ، لپڈپروفائل وغیرہ ہر تین ماہ کے بعدٹیسٹ کروایئے بلکہ کبھی کبھی مکمل چیک اپ بھی کروا لینا چاہئے۔ (گھریلو علاج ، ص  ۱۱) * دواؤں کے ذریعے علاج سے صحّت پانے کے بعد بدنِ انسانی بھی گویا’’دُھلے ہوئے کپڑے ‘‘کی طرح ہوجاتا ہے۔ لہٰذا ممکنہ صورت میں دواؤں کے بجائے غذا سے عِلاج نیز پرہیز کے ذریعے کام چلانا ہی سمجھداری ہے کہ دواؤں کے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ (مدنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر  ۴۱)

( اعلان : )

                             حفظانِ صحت کے مزید نکات تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گے ، لہٰذا ان کو جا ننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع میں

پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بزرگوں نے فرمایا : جو شخص  ہر شبِ جمعہ(جمعہ اور جمعرات کی درمیانی رات) اِس دُرود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا موت کے وَقْت سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا