Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

مَدَارِسُ المَدِیْنَهکا مختصر تعارف ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سرکارِ مدینہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی سَخَاوت

                             حضرت عبداللہ ہَوزَنی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ سے رِوایَت  ہے کہ ملک شام کےمقامِ حَلَب میں  مُؤذن ِرسول حضرت سَیِّدُنا بلال رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہ سے میری مُلاقات ہوئی اورمیں نے ان سے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے خَرْچ   کے بارے میں پُوچھا ، تو اُنہوں نے بتایا کہ رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پاس  جوکچھ مال ہوتا ، اسے خَرْچ  کرنے کی ذِمَّہ داری میری ہوتی تھی ، بِعْثت سے وفات شریف تک یہ کام میرے حوالے رہا۔ جب کوئی بے لباس مُسلمان  پیارے آقا ، مدینے والے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس آتا توآپ مجھے حکم فرماتے اور میں کسی سے قَرض  لیتا اور چادر خرید کر اسے اُڑھاتا اور کھانا بھی کھلاتا۔ ایک دن ایک مُشرِک میرے پاس آیا اور کہنے لگا : اے بلال! تم میرے سوا کسی اور سے قَرْض  نہ لیا کرو ، میرے پاس کثیر مال  ہے۔ میں نے ایسا ہی کیا ، ایک دن میں وُضُو  کر کے اَذان دینے  کیلئے کھڑاا ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ مُشرک کئی تاجروں کے ہمراہ  میرے پاس آیا اور مجھے بہت بُرا بھلا کہا اورکہنے لگا : تمہیں کچھ مَعلوم ہے وعد ے میں کتنے دن با قی ہیں۔ میں نے کہا : وَقْتِ وعدہ قریب آگیا ہے۔ اس نے کہا کہ صرف چار دن باقی  رہ  گئے ہیں ، اگر اس مُدَّت میں تم نے قرض اَدا نہ کیا تومیں تمہیں غلام بنا کر بکریاں چرواؤں گاجیسا کہ تم پہلے چر ایا کر تے  تھے۔ یہ سُن کر مجھے فکر دامن گیر ہوئی۔  یہاں تک کہ میں عشاء کی نماز پڑھ چکا تو