Book Name:Sab Se Barah Kar Sakhi

بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسےمُریدہوکرقادری سلسلے میں بیعت کا شرف ملا* اَلْحَمْدُلِلّٰہ علاقہ نگران کی حیثیت سے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی خدمت بھی نصیب ہوئی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ٹیلی تھون کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تقریباً 100 شعبہ جات کے ذریعے قرآن و سنّت کا پیغام عام کر رہی ہے ، ان شعبہ جات میں جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه اور مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بھی شامل ہیں ، جہاں  علمِ دین اور قرآنِ کریم کی تعلیم فیسَبِیْلِ اللہ دی جاتی ہے۔

ملک و بیرونِ ملک851(آٹھ سواِکاون)جَامِعَات الْـمَدِیْنَه میں پڑھنے والے طلبہ اور طالبات کی تعداد تقریباً62599 (62ہزار599) ہے ، تقریباً13455 (13ہزار455)    طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالم کورس / عالمہ کورس)مکمل کر چکے ہیں جبکہ تقریباً2140  (2ہزار140) اسلامی بہنیں فیضانِ شریعت کورس بھی مکمل کر چکی ہیں۔

                             ملک و بیرونِ ملک4201(چار ہزاردو سوایک)مَدَارِسُ المَدِیْنَه میں تقریباً 196348 (1لاکھ ، 96ہزار348) بچے اور بچیاں قرآنِ کریم(حفظ و ناظرہ ) پڑھنے میں مشغول ہیں ، اب تک تقریباً272248(2لاکھ ، 72ہزار248) ، بچے اور بچیاں  ناظرہ قرآنِ کریم پڑھ چکے ہیں ، جبکہ تقریباً87321(87ہزار3سو21) ، بچے اور بچیاں  حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

صرف ان دوشعبہ جات کے سالانہ  اخراجات  تقریباً 3 ارب73  کروڑ ہیں۔